عبدالرزاق داﺅد

پاکستان سے تیسری سہ ملکی ٹرین ترکی میں داخل ہوچکی ہے، عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد(لاہورنامہ)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے روابط کافروغ ہماری تجارتی پالیسی کی بنیاد ہے۔

ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دسمبر 2021 میں پہلی اسلام آباد-تہران-ترکی (ITI) ٹرین کے بعد پاکستان سے تیسری آ ٹی آئی ٹرین ترکی میں داخل ہوئی چکی ہے اور راستے میں شدید موسم اور برف باری کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی منزل تک پہنچنے والی ہے۔

انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں اس روٹ پر مزید مال بردار ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ باقاعدہ آپریشنز سے مال برداری کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور ہمارے برآمد کنندگان کو اس سہولت سے مکمل استفادہ کرنا چاہیے۔مشیر تجارت