اسلام آ باد (لاہورنامہ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ایک ایک سال تک کا وقت بھی دیا جاتا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایک شہری کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے انتہائی نگہداشت اور ایمرجنسی کا علاج ہوتا ہے، اگر اسپتال نے دو ماہ کی تاریخ دی ہے تو دوسرے پرائیویٹ اسپتال چلے جائیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ان صاحب کا تمام مقصد صحت کارڈ کو برا بھلا کہنا ہے، ایسے لوگ معاشرے میں پروپیگنڈا کر کے غریب کا نقصان کرتے ہیں۔