اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم پر تشدد میں ملوث افراد کو معطل کر کے کارروائی کی ابتدا کی جا چکی ہے،ان پر کئے گئے تشدد کو کسی صورت گوارا نہیں کیا جا سکتا۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم پر بہیمانہ تشدد نہایت قابل مذمت ہے، ان پر کئے گئے تشدد کو کسی صورت گوارا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم پر تشدد میں ملوث افراد کو معطل کر کے کارروائی کی ابتدا کی جا چکی ہے،جامع تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔