لاہور (لاہورنامہ) پنجاب حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد بدھ سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کرلیا اور کہا طلبا کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے بدھ سے اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کرلیا، بدھ سے 100 فیصد حاضری کے تحت طلبااسکول جائیں گے۔ اس حوالے سے سی ای اوایجوکیشن پرویزاختر نے کہا کہ کرونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ، طلبا کو بدھ سے سکولوں میں سو فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کریں گے۔
پرویزاختر کا کہنا تھا کہ طلباکورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے تاہم ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سکول سربراہان کیخلاف کاروائی ہوگی۔