عمران سکندربلوچ

مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوگئی ہے۔عمران سکندربلوچ

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آئی ہے۔

محکمہ صحت نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں – عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔

ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں – 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 590 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 496,770 ہو چکی ہے۔

اب تک صوبہ بھر میں 472,201 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 11,180 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 10 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور سے 4، راولپنڈی سے 3، ڈیرہ غازی خان سے 2 اور بہاولپور سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,389 تعدادہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21,052 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 9,888,651 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 287 جبکہ راولپنڈی سے 63 رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے کوروناکے 43، ڈیرہ غازی خان سے 26، رحیم یار خان سے 21 جبکہ ملتان سے 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ سے کوروناکے 16، بہاولپور اور سیالکوٹ سے 15، سرگودھا سے11 جبکہ شیخوپورہ سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساہیوال سے کوروناکے9، جھنگ سے 7، رحیم یار خان سے 6 جبکہ پاکپتن اور اٹک سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راجن پور سے کوروناکے 9، بہاولنگر سے 7، گجرات اور مظفر گڑھ سے 6 جبکہ لودھراں سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساہیوال اور لیہ سے4 جبکہ منڈی بہاوالدین، جھنگ اور چنیوٹ سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد، راولپنڈی میں 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2.9 فیصد، ملتان سے 1.8 فیصد جبکہ گوجرانوالہ سے 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں – سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔