کراچی (لاہورنامہ) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنی دوست کے ساتھ مستی بھری ویڈیو وائرل ہے۔ نٹ کھٹ اور شراتی ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اپنی سہیلی کے ساتھ مستیاں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دراصل ہانیہ ویڈیو میں اپنی سہیلی کے چہرے کو چاٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ کتنا نمکین ہے جس پر ان کی سہیلی نے کہا کہ یہ فیس کریم کا ذائقہ ہے۔ایک سین میں ہانیہ نے صوفے پر پاﺅں رکھ کر اپنی سہیلی کو مارنے کی کوشش کی جس پر اس نے چیخ کر اپنی امی کو آواز دی جس پر ہانیہ جوتے سمیت صوفے پر چڑھ گئیں۔