اولمپک کھیلوں

اولمپک کھیلوں کی زبردست کوریج پر چائنا میڈیا گروپ کو مبارکباد

بیجنگ (لاہورنامہ) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کی کامیاب نشریاتی کوریج پر چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) کو مبارکباد دی۔

بد ھ کے روز سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نصف ارب سے زائد ناظرین چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی نیٹ ورک پر بیجنگ سرمائی گیمز کی کوریج دیکھ چکے ہیں۔ 11 فروری تک، چین میں ٹی وی پر سرمائی کوریج کے 2.05 بلین گھنٹے دیکھے جا چکے ہیں.

جو پیونگ چانگ 2018 اور سوچی 2014 کے مشترکہ طور پر دیکھے گئے گھنٹوں سے پندرہ فیصد زائد ہے۔تھامس باخ نے ان کامیابیوں اور سی ایم جی کی دیرینہ شراکت کے اعتراف میں شین ہائی شیونگ کو آئی او سی پریذیڈنٹ ٹرافی سے بھی نوازا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں، سی ایم جی نے سی سی ٹی وی اولمپک چینل بھی لانچ کیا تھا۔ یہ دنیا کا پہلا 4K الٹرا ایچ ڈی اسپورٹس چینل ہے جو چوبیس گھنٹے کھیلوں کی نشریات پیش کرتا ہے۔یہ چینل چین میں اولمپک تحریک اور اولمپک اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔