فرخ حبیب

بلاول بتائے کہ بے نظیر کی حکومت ختم کرنے والے کون لوگ تھے، فرخ حبیب

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول قوم کو بتائے کہ بے نظیر کی حکومتیں ختم کرنے والے کون لوگ ہیں.

جب چوریاں مشترک ہو تو پھر آپس کے تمام اختلاف پس پشت ہوجاتے ہیں، بے نظیر اور زرداری پر مقدمے عمران خان نے قائم نہیں کیے بلکہ یہ مقدمہ بنانے والے نواز اور شبہاز ہی تھے۔

بدھ کو کی بلاول زرداری کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ علی بابا 40چور، سڑکوں پر گھسیٹنے،پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے دعوی کرنے والے شبہاز شریف آج کہاں کھڑے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تو ہمیشہ نوکریاں فروخت کیں، میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود نذرانے کے بغیر بھرتیاں نہیں ہوتیں تھیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی سٹوڈنٹ یونین میں غنڈا گردی،قتل وغارت اور بدمعاشی کا کلچر متعارف کرایا۔ روٹی،کپڑا،مکان کا نعرہ اب ایک مذاق بن چکا ہے،کسی بھی حکومت میں پیپلز پارٹی نے اس پر عمل نہیں کیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آج نوجوانوں میں کھڑے ہو کر بلاول نے سفید جھوٹ بولا کہ سندھ میں مفت علاج ہورہا ہے، آج بھی اگر سندھ کے علاقے تھرپارکر میں مفت علاج ہے تو وہ صرف صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہی ہورہا ہے.

سندھ حکومت اگر سندھ کے عوام کے ساتھ وفاداری کرنا چاہتی ہے تو صحت انصاف کارڈ پروگرام کی تقلید کریں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بتائے کہ ساڑھے 13سالہ میں سندھ میں کتنی یونیورسٹیاں،سکول اور کالجز کھولے ہیں، اصل حقیقت یہ ہے کہ بلاول جییسے وڈیرے خود تو یہ بیرون ممالک میں علاج اور پڑھائی کے لئے جاتے ہیں اسی لئے تعلیم اور صحت پر کام نہیں کررہے۔