لاہور(لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگِل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی کا دفاع کرنے لگے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گِل کا کہنا تھاکہ جیسے جیسے چوروں سے پیسہ ریکورکریں گے عوام کیلئے سہولتیں پیدا ہوں گی، یہ چوہدری برادران پر بندوق رکھ کر کنفیوژن پھیلا رہے تھے، مونس الٰہی نے گھرآنے کو تماشہ نہیں کہا بلکہ مونس الٰہی نے جو آپ باہر کررہے ہیں اسے تماشہ کہا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ مزاج پرسی کے بہانے آنے والے چوہدری برادران کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتے تھے، مونس الٰہی نے بڑی ٹائمنگ سے چھکا لگایا۔
پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے پر خوش نہیں ہیں لیکن کوئی حل بتادیں، دو سے تین ماہ میں مہنگائی اور پیٹرولیم کی قیمتیں نیچے آئیں گی، میں روز دیکھتا ہوں عمران خان جتنے آج خوش ہیں پہلے کبھی نہ تھے۔