فارما ایسوسی ایشن

شوکت ترین کی فارما ایسوسی ایشن کے تمام تحفظات کو جلد دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے فارما ایسوسی ایشن کے تمام تحفظات کو جلد از جلد دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ادویات ساز اداروں کے تعاون کو سراہا ہے۔

شوکت ترین نے یہ یقین دہانی پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد کو کرائی۔چیئرمین پی پی ایم اے نے اپنے وفد کے ہمراہ دوران ملاقات فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفد کو تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) سے کہا کہ فارماسیو ٹیکل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔واضح رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے خام مال پر سیلز ٹیکس لاگو کیا تو ادویات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔یہ انتباہ پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور نے وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیا تھا۔