فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن کی دم پر احتساب کا پائوں آ یا ہے اسی لیے کود رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

نارووال(لاہورنامہ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی دم پر احتساب کا پائوں آ یا ہواہے اس لیے اچھل کود رہے ہیں ، یہ مرضی کر لیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

بدوملہی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نعرے لگاتے ہوئے ساڑھے تین سال ہو گئے لیکن وہ حکومت کاکچھ نہیں بیگاڑ سکے ۔ عمران حکومت کو گرانے کے لیے اپوزیشن کئی بار کوشش کر چکی ہے مگر ناکام رہی۔
اب بھی احتساب کا پائوں ان کی دم پر آیا ہے اس لیے وہ اچھل کودرہے ہیں لیکن وہ اب بھی شرمندہ ہی ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، عمران خان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے شریف برادران کو بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کی قبروں پر بھی بھیج دیا اور چودھری صاحبان کا دروزہ کھٹکھٹانے پر بھی مجبور کر دیا۔