لاہور( لاہورنامہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے زیرتعمیرمدراینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرسیدیاوربخاری،ڈپٹی کمشنر اٹک اور متعلقہ افسران بھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے زیرتعمیر مدراینڈچائلڈہسپتال کاتفصیلی دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک اور متعلقہ افسران نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مدراینڈچائلڈہسپتال اٹک میں ماں اور بچہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مدراینڈچائلڈہسپتال اٹک ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کا ضامن ہوگا۔مدراینڈچائلڈہسپتال اٹک آخری مراحل میں ہے۔ہسپتال کو دسمبرمیں افتتاح کرکے عوام کیلئے کھول دیں گے۔ مدراینڈچائلڈہسپتال اٹک میں ڈاکٹرزاورنرسزکی رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تمام مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کو تعمیرکیاجارہاہے۔
پنجاب میں تمام نئے مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنانے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو جاتاہے۔پنجاب کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نے عوام کو صحت کے شعبہ میں اتنی سہولیات فراہم نہیں کی تھیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ آج ساری دنیاپنجاب کے صحت کے شعبہ میں ترقی کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔محکمہ صحت میں 48ہزارسے زائدنوکریاں دینے کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کی حکومت کو جاتاہے۔