اسلام آباد(لاہورنامہ)حکومت نے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصداضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا اطلاق یکم مارچ 2022سے ہوگا ۔
جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سول آرمذ فورسز کے ساتھ ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے جمعہ کو ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کی منظور ی دی ہے .
جس کا اطلاق یکم مارچ 2022سے ہوگا۔ وزیر داخلہ کے مطابق گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی جبکہ حکومت نے گریڈ ایک سے انیس کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بھی 15 فیصد ڈسپیریٹی الانس کی منظوری دی تھی۔