لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور ”کرپشن بچاﺅ“اور ”شور مچاﺅ“بن چکا ہے۔
شہبازشریف کے خوف نے عمران خان کا سکھ چین برباد کردیا ہے۔عمران خان اور اسکے چمچے شہبازشریف فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں۔آپ لوگوں کو آخر شرم کہیوں نہیں آتی دوسروں پہ الزام لگاتے،جبکہ ان لوگوں پہ عوام کے پیسے کھانا ختم ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں اربوں کی دیہاڑیاں لگانے والے آج بھی کپتان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو سرکاری افسروں کو بلی کا بکرا بنایا گیا۔زلفی بخاری،شیخ رشیداور غلام سرور خان عمران خان کی ”مقدس گائے“ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاراولپنڈی رنگ روڈ واحد پروجیکٹ ہے جسکے شروع ہونے سے پہلے ہی اربوں روپے کمالیے گئے۔
بنی گالہ اینڈ کمپنی کی چھتری کے نیچے کھا?،پیو اور ہضم کرو ،آپکو نیب،ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔بنی گالہ اصل میں مافیاز کی جائے پناہ ہے۔عمران خان کی سرپرستی میں ہر سیاسی بونا مال جمع کرنے میں لگا ہے۔پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے سکینڈلز پر ہاتھ ڈالتے چیئر مین نیب کے پر جلتے ہیں۔ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔