لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکامی کوجتنی بار مرضی آزما لے اسے کامیابی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا.
جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے منفی بیانیے سے حکومت کی مقبولیت کم ہوئی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ،ایسے لوگوں کے لئے منڈی بہائو الدین کا جلسہ ایک ٹریلر کے طور پر تھا ،مریم صفدر نے واضح اعلان کردیا ہے کہ میں تنہا مسلم لیگ(ن) ہوں۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کوتوچت نہیں کر سکی البتہ اتحادمیں شامل تمام جماعتوں نے ایک دوسرے کو ضرور پچھاڑ دیا ہے ۔
مسلم لیگ(ن) کی جواندورونی کہانی سامنے آرہی ہے اس سے واضح ہے کہ اس میں تقسیم کاعمل شروع ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور مرکز میں حکومت کوتبدیل کرنے کی باتیں محض دیوانیں کی بڑ ہیں اور اپوزیشن یہ خواب آنکھوں میں سجائے 2023میں داخل ہو گی اور عبرتناک شکست کے بعد آئندہ کیلئے نئے سرے سے اپنی نوکری کا آغاز کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد مردہ گھوڑا ہے اور اپوزیشن کی قیادت اس پر بیٹھ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتی۔