اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23 برس بعد ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے لیکن اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جا رہی ہے، پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔