حماد اظہر

اپوزیشن میں اتنا دم نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرواسکے ، حماد اظہر

لاہور(لاہورنامہ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں اتنا دم نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرواسکے ،آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی اورچاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے.

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے ، ملک میں تبدیلی کیلئے پرعزم ہے ، تحریک انصاف امیر اورغریب سب کیلئے یکساں نظام چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،تحریک انصاف دو خاندانوں کی اجارا ہ داری ختم کرنے والی جماعت ہے ۔لاہور کے علاقے نوناریاں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں ۔ عوام وزیراعظم عمران خان کی دیانت اور سچائی کو پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بل گیٹس نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر حکومتی اقدامات کو سراہا ۔ملکی معیشت 5,5فیصد کی شرح سے ترقیاتی کررہی ہے ۔ احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ گھروں کو 12ہزار روپے دئیے گئے ۔پرانی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی قیمت موجودہ حکومت کو بھی بھگتنی پڑ رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں ایل این جی اورکوئلے کی درآمدی قیمت زیادہ ہے ۔ حکومت تباہ حال معیشت درست کرنے کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کرنا پڑے ، ماضی کی حکومتوںنے ناقص خارجہ پالیسی سے ملک کو تنہا کردیا تھا ۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد سمجھوتے طے پائے ،ماضی حکومت میں مہنگے توانائی معاہدے کئے گئے جن کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ عوامی وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی اورچاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے ۔

پاکستان کا نوجوان طبقہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہے ۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے ، ملک میں تبدیلی کیلئے پرعزم ہے ۔ تحریک انصاف امیر اورغریب سب کیلئے یکساںنظام چاہتی ہے ۔ موجودہ حکومت نے شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دی ،شہری 10لاکھ روپے تک مفت علاج کراسکتے ہیں ۔