سلیم ر ضا

اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر کپتان بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، سلیم ر ضا

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر کپتان بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکاہے.

(ن) لیگ کی قیادت کیخلاف کرپشن کا ایجنڈا چلانے والوں کی اپنی صفوں میں کرپٹ عناصر موجود ہیں،نااہل سلیکٹڈ حکومت سب اچھا کا راگ الاپ کر مسائل زدہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرر ہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ میاں نواز شریف اور دیگر اپوز یشن جماعتیں حکمرانو ں سے ڈیل کر ینگے نہ انہیں ڈھیل دینگے، عمران نیازی کا وزیراعظم بننے کا شو ق پورا ہو چکاہے اب یہ کسی طریقے سے راہ فرار کی تلا ش میں ہے .

ن لیگ جلد اقتدار کے ایوانوں میں ہوگی، نواز لیگ کو ختم کرنے والے خو د ختم ہو گئے مگر نواز لیگ کی عوامی مقبولیت آج بھی قائم ہے اور اسے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت بلدیا تی انتخا با ت اسی لئے نہیں کرا رہی اسے پتہ ہے کہ اسے کہیں سے بھی سیٹ نہیں ملے گی عوام تبد یلی سرکار سے تنگ آ چکی ہے حکومتی وزیراور مشیر قومی خزانہ کی لو ٹ مار میں مصرو ف ہیں ہر کام میں لمبی دھاڑیاں لگا ئی جا رہی ہیں۔