حناپرویز بٹ

پیکا ایکٹ آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے پیکا ایکٹ آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان پیکا اایکٹ آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ کو مسترد کرتا ہے۔ملک کا ہر سرکاری ملازم ،افسر،منتخب نمائندہ عوام کو جوابدہ ہے۔تنقید برداشت کرنا سرکاری ملازمین اور منتخب نمائندوں کی نوکری کا حصہ ہے۔پہلے سے موجود قوانین میں ترامیم کی بجائے شہری حقوق کو ختم کیا جا رہا ہے۔

آئین و قانون سے متصادم قوانین کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ایسے متنازعہ قوانین معاشرے میں مزید عدم استحکام اور نفرت پیدا کرنے کے مترادف ہوں۔