بیجنگ (لاہورنامہ) بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس دنیا کا پہلا جامع کھیلوں کا ایونٹ ہے جوبیجنگ سرمائی گیمز میں 91 ممالک اور خطوں کے کل تقریباً 3000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
چین نے اس ضمن میں وبا کی روک تھام اور گیمز کے انعقاد کے حوالے سے دوہری کامیابی حاصل کی ہے۔چین نے وبا کے خلاف عالمی جنگ کے مشکل ترین مرحلے میں، سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد سے ایک مرتبہ پھر اولمپک تحریک کی ترقی کے لیے چینی حل فراہم کیا اور ایک بار پھر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر میں چینی طاقت کا حصہ ڈالا ہے.
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے منتظمین نے کووڈ۔ ۱۹عالمگیر وبا کے تناظر میں مضبوط کلوزڈ لوپ مینجمنٹ اور وبا سے بچاؤ کے دیگر اقدامات کو نافذ کیا، دنیا بھر سے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور ان کے لیے ایک ایسا اسٹیج ترتیب دیا گیا جہاں وہ شاندار طور پر اپنے کھیل دکھا سکیں۔
وینیوز پر دستیاب سہولیات سے لے کر سرمائی اولمپک ولیج اور پھر کلوزڈ لوپ میں حفاظتی صورتحال تک، کھلاڑیوں کی جانب سے تمام اقدامات کی بھرپور تعریف کی گئی ہے۔
بیجنگ اولمپکس سے لے کر بیجنگ سرمائی اولمپکس تک، اولمپکس کی ترقی کے تاریخی باب میں چینی حکمت اور چینی حل ہمیشہ تازہ رہیں گے۔