اسلام آباد (لاہورنامہ)ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ عوام کو مشکلات سے نجات کیلئے27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا۔
علی بدر نے کہاکہ بیروزگاری، مہنگائی اور عوام کی معاشی بدحالی کے خلاف جنگ شروع ہو چکی ہے ، نوجوانوں کو تعلیم کے مطابق روزگار ملنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے فکر مند ہیں، غریب نہ ادویات خرید سکتا ہے نہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دے سکتا ہے ۔
علی بدر نے کہاکہ روٹی ، کپڑا اور مکان، تعلیم، صحت اور سب کو کام بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے ،غریب کی قسمت میں یہ نہیں لکھا کہ ان کے بچے کچرے کے ڈھیر سے روٹی تلاش کرتے رہیں، آج نوجوان ڈگریاں لیکر روزگار کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔