شہباز شریف

نام نہاد ترمیمی آرڈیننس حکمرانوں کا فاشسٹ چہرہ ظاہر کرتی ہے، شہباز شریف

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمران گروہ مرکزی میڈیا پرپابندیوں کے بعد سوشل میڈیا تھپتھپانے نکل پڑے ہیں،نام نہاد ترمیمی آرڈیننس حکمران گروہ کے فاشسٹ چہرہ ظاہر کرتی ہے۔

پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف و صدر سملم لیگ نون شہباز شریف نے کہا کہ پی ای سی اے میں نام نہاد ترمیم آرڈیننس سے جاری کی گئی ہیں،ترمیم حکمران گروہ کا اصلی فاشسٹ چہرہ ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی میڈیا پر پابندیوں کے بعد سوشل میڈیا تھپتھپانے نکل پڑے ہیں، کیا وہ وقت کے تقاضوں کے خلاف جا سکتے ہیں کیا سچ چھپایا جا سکتا ہے.