صوابدیدی فنڈز

وزیراعلیٰ پنجاب نےاپنے صوابدیدی فنڈز دکھی انسانیت کیلئے وقف کر دئیے

لاہور (لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے صوابدیدی فنڈز دکھی انسانیت کے لیے وقف کردیے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کینسر اور لیور ٹرانسپلانٹ کے مستحق مریضوں کے لیے مزید 81 لاکھ روپے جاری کردیے۔

وزیر اعلیٰ آفس سے ڈی جی ہیلتھ کو جاری مراسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا عبادت ہے، مستحق مریضوں کے علاج کے لیے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے، دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتے رہیں گے۔