آصف علی زرداری

آصف علی زرداری اور چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات میں اہم فیصلے

لاہور(لاہورنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ کے وفد میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، شافع حسین اور راسخ الٰہی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نے مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا، سیاسی منظر نامے میں آصف علی زرداری اور چودھری پرویزالٰہی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔