مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی بجائے ظہرانوں ،عشائیوں میں مصروف ہے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور( لاہورنامہ)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لاتے لاتے ظہرانوں اورعشائیوں کے ریکارڈ بنانے چل نکلی ہے .

شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والی بیٹھک کی اصل کہانی سامنے آ چکی ہے ،پہلے ہی واضح کردیا تھاکہ اپوزیشن کے اپنے اپنے مفادات ہیں اور یہ کبھی متفق نہیں ہو سکیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمان جتنا مرضی چھپا لیں ان کے چہرے کا خوف واضح نظر آرہا ہوتا ہے ، اپوزیشن پھرتیاں نہ دکھا ئے اسے 2023 تک اسی تنخواہ میں کام کرنا ہے ، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن بھی اپنی عدت پوری کرے گی ،نمبرز پورے کرتے کرتے اپوزیشن ہلکان ہو جائے گی لیکن اسے کامیابی نہیں ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جسے کالا قانون کہہ رہی ہے حالانکہ 2016 میں خود اسے بنا چکی ہے، موجودہ حکومت اس قانون میں بہتری لانے کے بعد اس پر عملدرآمد کرنے جارہی ہے ،تاریخ گواہ ہے (ن) لیگ کے دور میں صحافیوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کرائے گئے، مریم نواز کی میڈیا ہائوسز کو تابع کرنے کی ویڈیوز قوم کے سامنے آ چکی ہیں ،(ن) لیگ کے دو رمیں ریاستی اورمیڈیا کے اداروں کو بلیک میل کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔