عثمان بزدار

اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں -اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے۔

عوام جا ن چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں -قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ہے اور ساتھ رہے گی-