لاہور(لاہورنامہ)لاہور کے تاریخی گرلز اسکول کونوینٹ آف جیسز اینڈ میری میں شجرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسکول میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طالبات کو شجرکاری کی افادیت کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی سکول پرنسپل سسٹر پلار، پی ایچ اے کی ایمبیسڈر کلائمٹ چینج ایکٹوسٹ زینب وحید نے بھی پودا لگایا۔ تقریب میں برناڈیٹ ا سکول ہیڈ کوارٹر ،مسز شکیل،مسز زارا سلمان، مسز سمیہ عاطف،مسز نرما علی،مسز فاطمہ رانجھا،مسز کرسٹینا پیٹر اس اورمسز نورین موجود تھیں۔
چیئرمین پی ایچ اے انجینئریاسر گیلانی نے تقریب میں طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ درخت زمین کا حسن اور زندگی کی بقا ء کے ضمامن ہیں۔ صحتمند ماحول اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیر اعظم کے بلین ٹری سو نامی ویژن کی کامیابی کیلئے نوجوان نسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ شجرکاری صاف ستھرے ماحول کی ضمانت اورموسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچاؤکا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخت شہروں کے اندر جہاں سایہ فراہم کرتے ہیں وہاں موسمی درجہ حرارت کو بھی کم کرتے ہیں۔ شجرکاری میں لگائے جانے والے پودوں کی نگہداشت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔