جوانوں کی قربانیاں

مادر وطن کے تحفظ، سلامتی کے لئے ہمارے جوانوں کی قربانیاں مثالی ہیں، شہبازشریف

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں مثالی ہیں ۔پوری قوم اپنے سرفروشوں، غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار اپنی افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے ،ہم اپنے شہداکے لہو کے قرض دار ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔