لاہور( لاہورنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے اپنے پانچ سال پورے کریں گے ، بکنے والوں سے تبدیلی نہیں آئے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری خزانہ سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی پھرتیاں دکھا لے اس سے کچھ نہیں بن پائے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان کہیں جارہے اور ان شا اللہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بکنے والوں سے تبدیلی نہیں آئے گی ۔