مسلح افواج

وزیراعظم نے مسلح افواج کو کارروائی کا اختیار دے دیا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مسلح افواج کو کارروائی کا اختیار دے دیا ہے بھارت کوئی بھی حرکت کرے گا تو پاکستان بھر پور جواب دے گا بھارت پانی بند کر کے بہت بڑی غلطی کرے گا۔ پانی بند کرنے کی دھمکیوں کا ورلڈ بینک نوٹس لے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے اپنی فوج کو پاکستان کے خلاف کارروائی کے لئے فری ہینڈ دینے کا بیان دیا جس کے بعد پاکستان نے بھی اپنی حکمت بنائی ،مودی کے بیانات سے متعلق اقوام متحدہ کو بھی خط لکھا اقوام متحدہ کو لکھے گئے، خط میں بھارتی وزیراعظم کے بیانات اور پانی بند کرنے کی دھمکیوں کا حوالہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پانی بند کرنے کا غیر زمہ دارانہ بیان دیا ہے لیکن پاکستان کا پانی بند کرنا بھارت کی بہت بڑی غلطی ہو گی تا ہم عالمی بینک کو پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکیوں کانوٹس لینا چاہئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے