لاہور( لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبیعت کی ناسازی باعث تشویش ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپیل ہے کہ تمام اہل وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا فرمائیں ،دعا ہے کہ جہانگیر ترین جلد صحت یاب ہوں اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی و غم سے نجات ملے۔ شہباز شریف نے جہانگیر ترین کیلئے نیک تمنائوں کا بھی اظہا رکیا۔