اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام زرداری مافیا سے نجات کےلئے تحریک انصاف کے سند ھ حقوق مارچ کیلئے باہر نکلیں.
ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ توئٹر پر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے اور پاکستان کی تحریک اور بانیان سندھ سے اٹھے تھے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ علاقائی جماعتوں کو مسترد کر کے وفاق کا ساتھ دیں پاکستان کا ساتھ دیں۔