پانی بند

عالمی بینک بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کو بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کی حرکتوں کی وجہ سے بگڑے ہیں، بھارتی حکومت براہ راست اس کی ذمے دار ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پانی روکنے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں پانی کا حوالہ بھی دیا تھا۔ ورلڈ بینک اس حوالے سے معاہدے کا ضامن ہے۔ پانی بند کرنے کی دھمکیوں کا ورلڈ بینک کو نوٹس لینا چاہیے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی افواج کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ نریندر مودی کے بیان کے بعد ہم نے غور کیا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کو بھی خط لکھا۔ مسلح افواج کے سربراہان تمام عوامل سے واقف ہیں۔ آج وزیراعظم نے نیوی، فضائیہ اور آرمی کو جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔ اگر بھارت ہماری معقول تجاویز کے بعد کوئی حرکت کرے گا تو جواب دیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ایک دوسرے کیساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ ایران واقعے کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ایک اور نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا اور بھارت پر واضح کردیا کہ پلوامہ واقعے کا تعلق پاکستان سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو فی الفور کارروائی کا پورا اختیار دیا ہے۔دنیا اور بھارت پر واضح کردیا کہ پلوامہ واقعے کا تعلق پاکستان سے نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سمت کیا ہونی چاہیے، آج ہم نے اس ضمن میں بڑے واضح فیصلے کئے ہیں، واضح کرتے ہیں کہ پلوامہ واقعے کا تعلق پاکستان سے نہیں۔شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کی حرکتوں کی وجہ سے بگڑے ہیں، بھارتی حکومت براہ راست اس کی ذمے دار ہے۔