لاہور(لاہورنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کامیاب رہا جس کو کراچی اور لاہور کے شائقین نے کامیاب بنایا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کو شاندار بنانے پر شائقین کرکٹ کا مشکور ہوں کیونکہ انہوں نے ایونٹ میں جان ڈال دی۔ اس سفر کو شاندار بنانے کیلئے تمام اداروں کا کردار اہم ہے جبکہ ایونٹ کامیاب کرانے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی مشکور ہوں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے یہ پاکستانی کرکٹ اور شائقین کرکٹ کیلئے بہت اچھا ہے مزید ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انشا اللہ آسٹریلیا کو شکست دیں گے۔