بلاول بھٹوزرداری

ٹھٹھہ نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ، تاریخی استقبال ہوا ہے،بلاول بھٹوزرداری

ٹھٹھہ (لاہورنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹھہ میں عوامی لانگ مارچ اور استقبال کرنے والے شرکا سے خطاب میں کہا ہے کہ ٹھٹھہ نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ۔

آج ہمارے مارچ کا تاریخی استقبال ہوا ہے ۔یہ استقبال اسلام آباد والوں کے لیے پیغام ہے ۔یہ جذبہ یہ غصہ اسلام آباد والے دیکھ لیں۔کسان محنت کررہا ہے مگر فصل کی قیمت نہیں مل رہی ۔نوجوان دو تین ڈگری لے کر گھوم رہے ہیں مگر روزگار نہیں مل رہا ۔کبھی عدلیہ پر کبھی پارلیمان پر حملہ ہوا ہے ۔ہم کب تک یہ سب برداشت کرینگے۔الیکشن دھاندلی سے کٹھ پتلی نظام مسلط کیا جاتا ہے ۔

آج بھی عمران کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ ہے۔قائد عوام اور بے نظیر کا خواب خطرے میں ہے ۔یہ نالائق وزیر اعظم 1973کے آئین پر ڈاکہ ڈال رہا ہے ۔ہم نے این ایف سی دے کر تمام صوبوں کو حق دیا تھا ۔ہم نے غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے انکم سپورٹ پروگرام بنایا ۔تین سال سے آئین پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ہم ون یونٹ قائم نہیں ہونے دینگے۔