لاہور(لاہورنامہ)الخدمت فائونڈیشن ؤ ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت الخدمت کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں 26 خاندانوں میں جہیز گفٹس تقسیم کیے گئے۔
جن میں دولہا دولہن کے لئے ملبوسات سمیت گھریلو اشیا ضروریہ شامل ہے۔ جس پر مستفید خاندانوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی کاوشوں پر ممنونیت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر الخدمت ٹرسٹ کی ذمہ دران عصمت ناہید اورطلعت خان نے تقریب سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں نادار اور مستحق والدین کے لئے اپنی جوان بچیوں کا نکاح مسنونہ ادا کرنا ایک چیلنچ بن چکا ہے۔ الخدمت فائونڈیشن ملک کے طول و ارض میں نہ صرف معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو راشن و بستروں کی فراہمی اور یتیم بچوں کی کفالت کے لئے متحرک ہے بلکہ وبائی امراض اور قدرتی آفات میں بھی انسانیت کی خدمت کے سرگرم عمل ہے.