شیخ رشید احمدسے ملاقات

ترکی کے نائب وزیرداخلہ اسماعیل گتاکلی کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے ملاقات

اسلام آباد (لاہورنامہ)ترکی کے نائب وزیرداخلہ اسماعیل گتاکلی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے وفدکے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک ترکی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پیر کو ہونے والی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورت حال، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ پرگفتگواور پاک ترکی داخلہ وزارتوں کے درمیان تعاون اور اشتراک بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور ترکی بہترین دوست ممالک ہیں۔

تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام دونوں ملکوں کا مشترکہ ہدف ہے۔ ترک نائب وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کی داخلہ وزارتوں کے درمیان اشتراک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک ترکی داخلہ وزارتوں کے درمیان بہتر روابط سے غیرقانونی امیگریشن کوروکا جاسکتا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کررہے ہیں،پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر پر ترک صدر طیب اردگان کے دو ٹوک موقف کے بہت معترف ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرینگے۔ ترک نائب وزیر داخلہ نے شیخ رشیداحمد کے لئے ترک ہم منصب کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔