اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں ا ب تک 9بار التوا لے چکے ہیں ، ایسے حربے وہی کرتا ہے جس نے چوری کی ہو۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف فرد جرم سے بچنے کے لئے کبھی نئی درخواستیں دائر کر دیتے ہیں اور کبھی اپنے وکیل کو عدالت سے غیر حاضرکراتے ہیں،وہ 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے رمضان شوگر ملز کیس میں التوا لے لیتے ہیں۔
شہباز شریف اس کیس میں اب تک 9بار التوا لے چکے ہیں ، ایسے حربے وہی کرتا ہے جس نے چوری کی ہو۔ فرخ حبیب نے کہاکہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیے۔