ڈاکٹرراغب نعیمی

اہل مدارس جدید چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے اپنے آپ کوتیار کریں، ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(لاہورنامہ)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اہل مدارس جدید چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے خود کوتیار کریں۔

تجددکے نام پر دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔علماء کرام محراب ومنبر سے قوم کے سامنے اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگرکریں۔تدوین حدیث کے حوالہ سے امام بخاری علیہ الرحمہ کی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ شیخ الحدیث مفتی فضل الرحمان بندیالوی نے درس نظام کورس کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو بخاری شریف کی ا خری حدیث مبارکہ کا درس دیا۔

تقریب میں شیخ الحدیث مولانا نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرحسیب قادری ، مولانا امداد اللہ نعیمی،ڈاکٹرسلیمان قادری،مفتی مسعود الرحمان نعیمی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،پیر سید زین العابدین،مفتی محمدعارف حسین ، مولانا کلیم فاروقی،مولانا قاری ذوالفقاراحمدنعیمی ،مولانا مسعود احمدسیالوی،مفتی محمدمدنی،مولانا محب الرسول نوری،مولانا غلام یاسین قادری،مولانا احمدرضاسعیدی،قاری منظور احمدچشتی،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری غلام محی الدین ،قاری محمداشفاق قصوری،قاری محمدشاہد محمود، جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی شریک ہوئے،تقریب کے اختتام پر مفتی عبدالعلیم سیالوی نے ملکی وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔