شاہ محمود قریشی

پاکستان امن پسند ملک ہےاور ہم امن کے داعی ہیں ،شاہ محمود قریشی

لاڑکانہ (لاہورنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے ، ہم امن کے داعی ہیں ،جب جنگ ہوتی ہے تو نقصان سب کا ہوتا ہے، ہم بیس سال جنگ کی کیفیت میں رہے، 80ہزار سے زائدلوگوں کی قربانیاں دی ہیں.

جنگ میں ہماری معیشت کو ڈیڑھ سو بلین ڈالر سے زائد کا دھچکا لگا ، وزیراعظم عمران خان کا موقف یہ ہے کہ سفارتکاری کو ترجیح دی جائے ، پاکستان نے اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مارچ کررہی ہے تو ضرور کرے ہم عوامی رابطہ کررہے ہیں،سندھ کے حقوق کی بات کررہے ہیں، کیا سندھ کے حقوق کے بات کرنے سے پیپلزپارٹی کو کوئی ناراضگی محسوس ہوتی ہے تو اس کا جواب دے سکتے ہیں ۔

منگل کو لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں لاڑکانہ کے عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں لاڑکانہ میں ڈاکٹر صفدر عباسی اور معظم عباسی نے جواں مردی سے الیکشن لڑا جبکہ امیر بخش بھٹو کسی تعارف کے محتاج نہیں ،قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے کل رات جب میں نے دیکھا وہ حیران کن تھا میں لاڑکانہ کے مزاج کو سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑ دینا یہ کہاں کی سیاست ہیں آپ کہتے ہیںکہ ہم جمہوری روایت کے پاسدار ہے کیا یہ جمہوریت ہے مجھے ان میں ایک چھوٹا پن دکھائی دیا ہے ہم نے انتظامیہ سے بات کی اور گندے پانی کو صاف کروایا پہلے یہ جگہ نہیں دیتے تھے مشکل سے ہم نے جگہ حاصل کی صاف پانی تو پھر آجاتا ہے.

لیکن انہوں نے ہم پر گندا پانی چھوڑدیا یہ وہ روایت ہے جو شکستہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جبکہ اس قسم کی حرکتیں پیپلزپارٹی کی زوال کی نشاندہی کرتی ہے متنظمین کی سیاسی پختگی تھی کہ بدمزگی نہیں ہوئی پارک گٹر کا کھولنا جلسہ میں گندا پانی چھوڑنا یہ کہاں کی شرافت ہے ،پاکستان تحریک انصاف میں لاڑکانہ میں بڑاجلسہ کیا ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ سرکاری وسائل کے بل بوتے پر بلاول بھٹومارچ کررہے ہیں ۔

سرکاری مشینری ان کے تابع ہے اور سندھ کی حکومت کے فنڈز استعمال کررہے ہیں کارکنوں کی انہوںنے قیمت لگائی ہوئی ہے اور یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم عمران خان سے انصاف لینے جارہے ہیں ضرور حساب لیں سیاست میں حساب کتاب ہوتا رہتا ہے ایک جمہوری طریقہ ہے کہ ہر پانچ سال بعد حکومت عوام کو حساب دیتی ہے انشاءاللہ پانچ سال بعد ہم اپنا حساب دینے کیلئے تیار ہے عوام جو فیصلہ کرے گی اسے کھلے دل سے قبول کریںگے.

آپ ساڑھے تین سال کا حتمی حساب مانگ رہے ہو جبکہ ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے آئیے اس پر بھی بات کرلیتے ہیں ہم ساڑھے تین سال کا حساب دینے کیلئے تھی تیار ہے بشرطہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کے پچھلے 15سال کا حساب دے دیں جو مسلسل اقتدار میں چلے آرہے ہیں سندھ کے عوام ترازو پررکھ کر تولیں کہ ان حالات میں عمران خان اور آصف زرداری نے عوام اور ملک کے لئے کیا کیا ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ پنجاب کی جا نب مائل ہورہے ہیں کم ازکم آپ سندھ کا آئینہ تو دکھائیے ہم سندھ کا چہرہ دیکھنا چاہتے ہیں.

لوگ سندھ کے ہسپتال ،سکول اور سندھ کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ تھرپارکر میں بچے پینے کی صاف پانی کیلئے بلک رہے ہیں کل دیکھا کہ لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگے ہوئے تھے جیسے جیسے شعور بڑھے گا ویسے سندھ میں تبدیلی آئیگی .