سیاسی مشاورتی کانفرنس

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا پانچواں اجلاس 4 مارچ 2022 کو منعقد ہوگا

بیجنگ (لاہورنامہ) یکم مارچ کو منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 20ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس 4 مارچ 2022 کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے اہم ایجنڈے میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور 13ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے لے کر اب تک سی پی پی سی کے مندوبین کی طرف سےپیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹ کو سننا اور اس کا جائزہ لینا، 13ویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس میں سی پی پی سی کے مندوبین کی شرکت اور حکومتی ورک رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کو سننا اور ان پر تبادلہ خیال کرنا شامل ہے۔