اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سندہ میں نوجوانوں کے لیے کام کرنے کی کوشش کی مگر سندہ حکومت نے ساتھ نہیں دیا۔
باکسر عثمان وزیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ عثمان وزیر کو کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب نوجوان کے تحت باکسنگ ڈرائیو پورے ملک میں شروع کی جائے گئی، جون کے پہلے ہفتے میں ایک میگا باکسنگ ایونٹ گلگت میں ہوگا .
جس میں عثمان وزیر بھی فائٹ کریں گے۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سندہ میں نوجوانوں کے لیے کام کرنے کی کوشش کی مگر سندہ حکومت نے ساتھ نہیں دیا جبکہ پنجاب مین تین سو گروانڈز بنائے گئے ہیں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کا ڈیٹا شئیر کیا جائیگا ، کامیاب جوان کا پلیٹ فارم نوجوانوں کے کیے روزگار فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 94 فی صد نوجوانوں کو کھیل کے موقع ہی نہیں ملتے ، جب موقع ہی نہیں ملتا پھر ٹیلنٹ سامنے کیسے آئے گا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان کے تحت 40 ارب روپے کاروبار کے مواقع کے لیے دئیے گئے، 33 ارب کاروبار کے مواقعوں کے لیے تقسیم کئے جا چکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب نوجوان کے تحت کاروبار پروگرام کے تحت 50 ہزار برائے راست ملازمتیں بھی ملیں۔ دوسری جانب باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ میں دبئی اپنے ٹائٹل کا دفاع کروگا اور ایشین ٹائٹل جیت کر پاکستان آوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمارا تعاون کر رہی ہے۔