اسلام آباد(لاہورنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متفقہ ہوگی جو تحریک عدم اعتماد کو نقصان پہنچائے گا اسے قوم معاف نہیں کرے گی.
یہ آئی ایم ایف سے بھی جھوٹ بول کر آئے ہیں آئندہ آئی ایم ایف سے مزاکرات تک موجودہ حکمران اقتدار میں نہیں ہوںگے ۔فیٹف اور آئی ایم ایف اگلی حکومت بھگتے گی۔ پیکا آرڈیننس پر بھی جھوٹ پر جھوٹ بولا جاتا ہے پیکا پیپلزپارٹی کے دور میں تشکیل پایا تھا ہماری بار کمیٹی نے پاس کیا تمام پارٹیوں کی مرضی سے یہ قانون پاس کیا گیا ۔
وزیر اعظم نے تقرر میں اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی جو حکومت 4 سال عوام کچھ نہ دے سکی وہ اپنے آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی لینا چاہتی ہے۔
منگل کو ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت مہنگائی میں کمی کر رہی ہے کہتے رہے گھبرانا نہیں ہے اور اب خود گھبرا رہے ہیں ان کے بقول جو عوام کو ریلیف دیا گیا یہ مزید عوام پر بوجھ ہوگاچار سو ارب کے اضافی قرضے ملک کو لینا پڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کل وزیر اعظم نے ایک اور تقرر فرمائی تقریر میں وزیر اعظم نے اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی وزیر اعظم نے کہا حکومت مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، حقیقت اسکے برعکس ہے افسوس کی بات ہے جو حکومت 4 سال عوام کچھ نہ دے سکی وہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی لینا چاہتی ہے پاکستان ا ضافی قرضے لیکر حکومت کے ان منصوبوں کو پورا کرے گا.
3 سے 4 سو ارب روپے کے مزید قرضے لئے جائیں گے حکومت قرضے لے گی تو روپیہ پر اثر ہوگا اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی .