اسلام آ باد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ یہ دنیا کی پہلی اپوزیشن ہے جو کہتی ہے قیمتیں کیوں کم کیں، کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی.
وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا۔ مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، کورونا وبا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان میں قیمتیں بڑھ گئیں، دنیا میں عالمی وبا کے بعد سپلائی چین متاثر ہوئی.
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان قوم کے پیسے سے علاج کروانے باہرجاتے، بحران آپ کے دور میں آتا تو کوروناویکسین پر کمیشن لیتے، یہ خزانے کو آئی سی یو میں چھوڑ کرگئے،عمران خان نے نکالا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ پہلے پاکستان کو ڈو مور کا حکم دیا جاتا تھا، اب عمران خان ایبسولوٹلی ناٹ کہتے ہیں، آصف زرداری نے 48 نجی دورے قوم کے پیسوں سے کیے، نواز شریف نے قومی خزانے سے25 نجی دورے کیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ٹیکس کے اہداف حاصل ہونے کےبعدعوام کو ریلیف دیا، عمران خان کے اقدامات عام آدمی کیلئے ہوتے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرول،ڈیزل اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا، ن لیگ کےسابق وزیراعظم کہتے ہیں حکومت نے کیسے قیمت کم کردی، آئی ٹی سیکٹرز میں ٹیکسز ختم کردیے۔