گوجرانوالہ (لاہورنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ نہیں فراڈ مارچ ہے، لوٹ مار کے پیسوں سے ہارس ٹریڈنگ کی جارہی ہے.
پارٹیاں تبدیل کرنا کوئی سیاست نہیں، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، ملک سے بھاگنے والا اپنی جائیدادوں کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکا، اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کل میلسی میں کامیاب جلسہ کیا، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ نہیں فراڈ مارچ ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک صاحب پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، کل کہا گیا اپنے گھر لوٹ گیا، پی ٹی آئی میں آئے کیوں تھے؟ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی سیاست ختم ہوجائےگی، اپوزیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کررکھا ہے۔