لاہور (لاہورنامہ) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہواہے ،ابھی تو ہمیں آگے جانا ہوگا،لانگ مار چ کی کہانی ختم نہیں ہوئی،2دن رہتے ہیں ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم کسی بڑے الائنس میں نہیں، ہم ایک نظریے پر ساتھ اکھٹے ہوئے ہیں،ہم سب کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ وہ ہے قوم کو عمران خان سے چھٹکارہ دلانا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ہم سب نے وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا۔
ہماری تاریخ ایسی ہے کہ ہم کہہ نہیں سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ساتھیوں سے درخواست ہے ،عدم اعتماد کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔کچھ لوگ سیاسی مستقبل اور کچھ حکومت کےفائدے کا سوچتے ہیں۔امید ہے اتحادی ملک کے مستقبل کےلیے ہمارا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوام کو مشکل سے نکالیں گے۔
ہم غیر جمہوری حکومت کو ہٹانے کے لیے محنت کررہےہیں۔ لانگ مارچ نے حکومت کو دباو سےدوچار اور پریشان کیا ہے جو سب کو نظر آرہا ہے ان کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن میری وکٹ تھی ان کو لوٹ کر آنا ہی تھا۔پیپلزپارٹی کے دروازے دیگر ناراض ساتھیوں کے لیے بھی کھلے ہیں،ہم نظریاتی لوگ ہیں،ہمیں بہترین سیاسی حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہے۔