لاہور(لاہورنامہ) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پنجاب کی پہلی سائبر نائف مشین فعال کردی گئی۔ گھرکی ہسپتال لاہور میں سائبر نائف مشین 80 کروڑ مالیت سے نصب کی گئی ۔
افتتاحی تقریب میں میاں سعید،میاں طلعت ،چوہدری شکیل ، آصف گھرکی ،ڈاکٹر فاطمہ بتول ، ڈاکٹر طارق ،ساجد فاروقی ،عمر فاروق شیخ سمیت ڈونرز، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے شرکت کی ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر عزیز کا کہنا تھا کہ سائبر نائف مشین کینسر کا جدید علاج ہے۔ مشین سائبر نائف صرف کینسر زدہ حصے کا شعاعوں سے علاج کرتی ہے۔ جس پر ایک مریض کے علاج پر ایک ہزار ڈالر خرچ آئے گا۔