لاہور(لاہورنامہ) میڈم ثمن رائے نے بطور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا انچارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل بھی وہ دس ماہ کا مختصر عرصہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز، پنجاب میں محنت و مخلصی کے ساتھ کام کرکے گزار چکی ہیں۔
جہاں انہوں نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو عوام الناس تک پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے فوری، مکمل اور درستگی سے پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ مختلف میڈیا چینلز کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کیے اور حکومت پنجاب کے پروگرامز اور پالیسیز کی کوریج کو یقینی بنانے پر غور کیا۔
مزید برآں، محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈی جی پی آر ہیڈ آفس لاہور میں جدید ترین اسٹوڈیو کے قیام کو عملی شکل دی جو کہ پنجاب حکومت کیلئے میڈیا کے محاذ پر معاون و مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ مل کر ڈی جی پی آر کی ڈیجیٹل دنیا میں پہچان قائم کرنے کیلئے میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ (MoU) پر دستخط کر کے اہم کارنامہ سر انجام دیا۔ ڈی جی پی آر ثمن رائے کی محکمہ میں دوبارہ تعیناتی خوش آئن ہے۔ ڈی جی پی آر کی پوری ٹیم انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہتی ہے۔