راجہ وسیم حسن

ملکی برآمدات، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے ہی آئی ایم ایف سے نجات ملے گی،راجہ وسیم حسن

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار) لاہور کے صدر راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے ہی آئی ایم ایف سے نجات ملے اس کیلئے صنعتی و برآمدی شعبہ کو مراعات دی جائیں اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں.

انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی طرف سے اس بیان کہ پاکستان 6ماہ میں آئی ایم ایف سے نجات پالے گا کو طفل تسلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر آنے والی حکومت پچھلی حکومت سے زائد آئی ایم ایف کی شرائط پر قرضے حاصل کررہی ہے۔قرضوں کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے بجلی، گیس،پٹرولیم مصنوعا ت میں ہوشربا اضافوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کا بوجھ بھی صنعتی شعبہ و عوام پر ڈالا جاتا ر ہا ہے .

جس کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی جاری ہے اور ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے۔ راجہ وسیم حسن نے کہاکہ 6فیصد سے زائد شرح نمو سے آئی ایم ایف پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی آئندہ پانچ سال میں قومی برآمدات کو 100ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بیرون ملک سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو ٹارگٹ دیا جائے .

تاکہ وہ بیرون ملک پاکستان اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کرے تاکہ ملکی اشیاء کی زیادہ سے زیادہ بیرون ملک برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔