گوگل

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کردیا

اسلام آباد (لاہورنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آٹھ مارچ کوخواتین کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رواں سال عالمی یوم خواتین ‘صنفی مساوات آج ، پائیدار کل ‘ کے عنوان سے منایا گیا،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں خواتین کی آبادی کا پانچواں حصہ ورکنگ ویمن پر مشتمل ہے تاہم خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی کا سامنا بھی رہتا ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین کی آبادی کا پانچواں حصہ مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے مگر خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراسانی کا بھی سامنا رہتا ہے اور برابری کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد بھی کرنا پڑتی ہے۔